ETV Bharat / state

آزاد امیدواروں کو خریدنے کی کوششیں جاری: اوتار سنگھ

اوتار سنگھ نے بتایا کہ کئی سیاسی جماعتوں نے اس کے ساتھ رابطہ کیا ہے. تاہم وہ اپنے ووٹرز کے ساتھ ہی مشورہ کر کے کسی جماعت میں شامل ہوں گے۔

آزاد امیدواروں کو خریدنے کی کوششیں جاری: اوتار سنگھ
آزاد امیدواروں کو خریدنے کی کوششیں جاری: اوتار سنگھ
author img

By

Published : Dec 27, 2020, 7:38 AM IST

ڈی ڈی سی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد جہاں کشمیر وادی میں آزاد امیدواروں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ تاہم اب سیاسی اراکین سرگرم ہوگئے ہیں تاکہ ان کو اپنی اپنی سیاسی پارٹیوں میں شامل کیا جائے۔ اس بات کا انکشاف سب ضلع ترال کے ڈاڈسرہ سے اپنی شاندار جیت درج کرنے والے آزاد امیدوار اوتار سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں کیا۔

آزاد امیدواروں کو خریدنے کی کوششیں جاری: اوتار سنگھ

ان کا کہنا تھا کہ ہر انتخابات کے بعد ہارس ٹریڈنگ کا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔ ڈی ڈی سی انتخابات کے بعد کشمیر وادی میں یہ سلسلہ شروع ہوا ہے اور سیاسی دلال امیدواروں کو لالچ دے کر راغب کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کئی سیاسی جماعتوں نے اس کے ساتھ رابطہ کیا ہے۔ تاہم وہ اپنے ووٹرز کے ساتھ ہی مشورہ کر کے کسی جماعت میں شامل ہوں گے۔

بی جے پی میں دوبارہ شامل ہونے کے بارے میں وضاحت پیش کرتے ہوئے اوتار سنگھ نے بتایا کہ وہ اس پارٹی میں دوبارہ شامل نہیں ہوں گے کیونکہ بھاجپا نے اس کے بھروسے کو مجروح کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.