ای ڈی آئی پامپور کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جی ایم ڈار نے تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ ترال کے سب ضلعی آفیسرز جن کی قیادت ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ کررہے تھے انہوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب میں طلبا کی جانب سے تہذیبی و رنگا رنگ پروگرامز پیش کئے گئے جنہیں حاضرین نے خوب سراہا۔ اس دوران ترال میونسپل حدود سے تعلق رکھنے والے درجنوں وفود نے اپنے اپنے مسائل سے انتظامیہ کو واقف کروایا جبکہ انہیں انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی کی گئی۔
پروگرام کے کامیاب انعقاد کےلیے ایگزیکٹو آفیسر میونسپل کمیٹی ترال منظور احمد اور ان کی ٹیم کی ستائش کی گئی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں جی ایم ڈار نے ترال کی سرزمین کو بہت ہی زرخیز قرار دیتے ہوئے بتایا کہ اس سرزمین نے ہمیشہ اچھے لوگوں کو جنم دیا ہے۔ تقریب میں عوام کی شرکت کو حوصلہ بخش قرار دیتے ہوئے جی ایم ڈار نے بتایا کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ایل جی انتظامیہ کو ضرور باخبر کریں گے۔
بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جی ایم ڈار نے بتایا کہ بیک ٹو ولیج تھری کے بعد ایل جی انتظامیہ کی اس منفرد پہل ’میرا قصبہ میری شان‘ کا اصل مقصد عوامی مسائل کی آگاہی کےلیے انکے قریب جانا اور مسائل کو حل کرنا ہے جبکہ یہ پروگرام اسی جاری رہے گا۔