ETV Bharat / state

Hr Sec School Dadsara Lab Defunct: ہائر سیکنڈری اسکول ڈاڈسرہ کی جدید لیب تشنہ تکمیل - ترال لیب کے ڈھانچے پر لاکھوں روپے خرچ

لیب کے ڈھانچے پر لاکھوں روپے خرچ کرنے کے باوجود ترال علاقے میں ہائر سیکنڈری اسکول ڈاڈسرہ کی جدید لیب ہنوز تشنہ تکمیل ہونے پر طلبہ نے محکمہ تعلیم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔Hr Sec School Dadsara Lab Incomplete

ا
ا
author img

By

Published : Jun 19, 2023, 4:32 PM IST

ہائر سیکنڈری اسکول ڈاڈسرہ کی جدید لیب تشنہ تکمیل

پلوامہ (جموں و کشمیر) : ایک جانب جہاں انتظامیہ تعلیم کو فروغ دینے اور تعلیمی اداروں کا ڈھانچہ مستحکم بنائے جانے کے حوالے سے بلند بانگ دعوے کر رہی ہے وہیں جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں موجود گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول ڈاڈسرہ میں جدید لیب کی عمارت تشنہ تکمیل ہونے سے سینکڑوں طلبہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ’’متعلقہ حکام کو بار بار اس ضمن میں آگاہ کیے جانے کے باوجود اس حوالے سے کچھ اقدامات نہ کیے جانے‘‘ سے طلباء میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ طلباء کے مطابق لاکھوں روپے خرچ کرنے کے باوجود جدید لیب کو قابل استعمال نہ بنانے سے طلبہ کا مستقبل مخدوش بنتا جا رہا ہے اور ان کے لئے مختلف سائنسی تحقیق اور تجربات کے لیے لیبارٹری کا ہونا از حد ضروری ہے تاہم سرکاری دعووں کے برعکس اس حوالے سے کچھ نہیں کیا جا رہا ہے۔

گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول ڈاڈسرہ کے پرنسپل محمد امین نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’’یہ بڑی بدقسمتی کی بات ہے کہ زر کثیر خرچ کرنے کے باوجود لیب کو مکمل طور فعال نہیں بنایا جا سکا کیونکہ لیب میں بجلی فٹنگ نہ کیے جانے سے روشنی اور کئی تجربات کے لیے بجلی کی ضرورت پورے ادارے کے لیے از حد ضروری ہے لیکن بار ہا اس مسئلے کو لیکر متعلقہ تعمیراتی ایجنسی اور ایجوکیشن محکمہ کے ذمہ داروں کی نوٹس میں لایا گیا لیکن تاحال کوئی پیش رفت سامنے نہیں آ رہی ہے۔‘‘ انہوں نے اعلی حکام سے اس ضمن میں فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں: Primary school runs in a Cowshed گؤ خانہ کی بالائی منزل میں پرائمری اسکول

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ خاص کر محکمہ تعلیم کی جانب سے لوگوں کو اپنے بچوں کا داخلہ سرکاری اسکولوں میں کرائے جانے کے لیے کئی طرح کی مہمیں شروع کی جاتی ہیں۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے اسکولوں کا بنیادی ڈھانچہ مستحکم بنائے جانے اور نجی اداروں سے بھی زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے دعوے کیے جا رہے ہیں تاہم ڈاڈسرہ میں لیب کا ڈھانچہ مکمل کرنے کے باوجود معمولی مرمتی کام کے باعث عمارت غیر فعال ہونے سے محکمہ تعلیم کے کام کرنے کے طریقہ کار میں خامیاں عیاں ہوجاتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.