جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پانپور میں ہیلتھ ڈپارٹمنٹ پلوامہ اور پانپور کی جانب سے فوجی جوان جن میں سی آر پی ایف اور آٸی ٹی بی اور ایس ایس بی کے جوان شامل ہیں ان سبھوں کی اسکریننگ کی گئی۔ تاکہ اگر کسی فوجی جوان میں کورونا وائرس کا انفیکش ہو تو اُسے الگ کیا جائے اور اس وبا سے دوسرے فوجی جوانوں کو بچایا جا سکے۔
یوم جمہوریہ تقریب کے پیش نظر پریڈ میں شامل ہونے والے تمام فوجی جوانوں کی اسکریننگ کی گئی تاکہ کووڈ-19 سے متاثر جوان کی تشخیص ہوسکے اور انہیں آئی سولیشن وارڈ میں رکھا جائے، کیونکہ پریڈ کے دوران سبھی جوان ایک ساتھ کھڑے ہوتے ہیں تو ایک دوسرے سے کورونا وائرس دیگر جوانوں میں پھیلنے کا خطرہ رہتا ہے، اس احتیاط کے پیش نظر سبھوں کی اسکریننگ کی گئی۔
مزید پڑھیں: یوم جمہوریہ پر 71 پولیس افسران و اہلکاروں کو میڈل سے نوازا گیا
اس موقع پر ہیلتھ افسر پانپور ڈاکٹر ہلال نے کہا کہ' اس اسکریننگ کیمپ کا مقصد یہ تھا کہ یوم جمہوریہ کی تقریب میں شریک ہونے والے جوانوں کو کورونا وائرس انفیکشن سے بچایا جاسکے۔