ETV Bharat / state

وادی کشمیر میں دھان سمیت دیگر فصلوں کی کٹائی کا سیزن - دھان کی کھیتی

برف پوش پہاڑوں سے گھری وادی میں صدیوں سے دھان کی کاشت کی جا رہی ہے اور چاول یہاں کے باشندوں کی پسندیدہ اور بنیادی خوراک بھی ہے، اس وجہ سے وادی کے سبھی اضلاع میں دھان کی کاشت کی جاتی ہے جن میں جنوبی کشمیر کے اضلاع سر فہرست ہیں۔

وادی کشمیر میں دھان سمیت دیگر فصلوں کی کٹائی کا سیزن عروج پر

author img

By

Published : Oct 21, 2021, 4:48 PM IST

وادی کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع پلوامہ کی بیشتر آبادی بھی شعبہ زراعت کے ساتھ وابستہ ہے۔ پلوامہ میں سیب، ناشپاتی، اخروٹ، بادام کے علاوہ سبزیوں کی کاشت کی بھی جاتی ہیں۔

وادی کشمیر میں دھان سمیت دیگر فصلوں کی کٹائی کا سیزن عروج پر

ضلع پلوامہ میں مختلف اقسام کے خشک و رسدار میوہ جات، سبزیوں کے علاوہ ہزاروں کنال اراضی پر دھان کی کھیتی کی جاتی ہے۔ برف پوش پہاڑوں سے گھری وادی میں صدیوں سے دھان کی کاشت کی جا رہی ہے اور چاول یہاں کے باشندوں کی پسندیدہ اور بنیادی خوراک بھی ہے، اس وجہ سے وادی کے سبھی اضلاع میں دھان کی کاشت کی جاتی ہے جن میں جنوبی کشمیر کے اضلاع سر فہرست ہے۔

وادی کشمیر میں دھان سمیت دیگر فصلوں کی کٹائی کا سیزن عروج پر ہے۔ وہیں اخروٹ، سیب، ناشپاتی اور دیگر میوہ جات کو بھی درختوں سے اتارنے کا عمل جاری ہے۔

رواں برس محکمہ زراعت کی جانب سے کسانوں کو ہائی بریڈ بیج (Hybrid Seeds) فراہم کئے گئے جس کے باعث گزشتہ برسوں کے مقابلے میں امسال دھان کی اچھی پیداوار ہونے سے کسان کافی خوش نظر آرہے ہیں۔ تاہم کسانوں کا کہنا ہے کہ انہیں فصل کی کٹائی کے لیے کم نرخوں پر فصل کٹائی کی مشینیں فراہم کی جانی چاہئے۔

مزید پڑھیں: کلیج مرغ زریں جموں و کشمیر کا علامتی پرندہ نامزد

ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے کسانوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ زراعت کی جانب سے انہیں SR4 نامی بیج فراہم کیے گئے، جس سے پیداوار میں کافی اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح کسانوں کو بہتر بیج فراہم کیے گئے ایسے ہی کسانوں کو نئی ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئی تکنیک خصوصا مشینوں کے استعمال سے فصلوں کی کٹائی میں آنے والے خرچے میں کافی کمی واقع ہوگی، نتیجتاً کسانوں کی آمدن میں بھی اضافہ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.