ETV Bharat / state

Har Ghar Tiranga in Pulwama: پلوامہ میں ہر گھر ترنگا مہم کا آغاز - پلوامہ ڈی سی بصیرالحق چودھری

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سپورٹس اسٹیڈیم میں آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت ہر گھر ترنگا مہم کا آغاز کیا گیا۔ تقریب کا اہتمام ضلع انتظامیہ نے محمکہ کھیل کود، محمکہ تعلیم، محمکہ دیہی ترقی اور دیگر محمکوں کے تعاون سے کیا۔Har Ghar Tiranga Programme in Pulwama

har-ghar-tiranga-programme-held-at-sports-stadium-pulwama
پلوامہ میں ہر گھر ترنگا مہم کا آغاز
author img

By

Published : Aug 10, 2022, 4:59 PM IST

پلوامہ: وادی کے دیگر اضلاع کی طرح ہی ضلع پلوامہ میں انتظامیہ کی جانب سے آزادی کا امرت مہا اتسو کے تحت ضلع پلوامہ میں ہر گھر ترنگا مہم کا آغاز کیا گیا۔ مہم میں ہزاروں کی تعداد میں نجی و سرکاری اسکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔ اس مہم میں سبھی ضلع افسران کے ساتھ ساتھ محمکہ کھیل کود، محمکہ تعلیم اور دیگر محکموں کے ملازمین بھی موجود رہے، اسی کے ساتھ پولیس اور فورسز نے بھی اس مہم میں شرکت کی۔Har Ghar Tiranga Programme in Pulwama

پلوامہ میں ہر گھر ترنگا مہم کا آغاز

اس موقع پر ہر ایک اسکولی بچہ کو ترنگا دیا گیا۔ وہیں سپورٹس اسٹیڈیم کو بھی قومی پرچم سے سجایا گیا تھا۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری اور ایس ایس پی پلوامہ غلام جیلانی وانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ مقرنین نے طلبہ کو قومی پرچم کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ تقریب کا اہتمام ضلع انتظامیہ نے محمکہ کھیل کود، محمکہ تعلیم،محمکہ دیہی ترقی اور دیگر محمکوں کے تعاون سے کیا تھا۔

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں بھی دیگر ریاستوں کی طرح ’’ہر گھر ترنگا مہم‘‘ کے حوالے سے آگاہی پروگرامز اور ریلیز کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے وہیں انتظامیہ سمیت سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی مہم کو کامیاب بنانے کے حوالے سے مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بتادیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے لوگوں سے ہر گھر ترنگا تحریک کو مضبوط بنانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ اس سال جب ہم آزادی کا امرت مہوتسو منا رہے ہیں تو ہر گھر ترنگا تحریک کو مضبوط کریں۔ ترنگا لہرائیں یا 13 اور 15 اگست کے درمیان اپنے گھروں میں اس کی نمائش کریں کیونکہ یہ تحریک قومی پرچم کے ساتھ ہمارا تعلق گہرا کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.