ترال:عید الفطر کے موقع پر جہاں لوگ عید کی خوشیاں منانے کی تیاری کر رہے تھے وہیں ترال کے بالائی علاقوں جیسے دودھ مرگ، وزل کلناڈ اور ناگہ پتھری میں شدید ژالہ باری ہوئی ژالہ باری سے فصلوں اور میوہ جات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کئی علاقوں پر صبح ساڑے سات بجے تو کئی علاقوں میں ساڑھے دس بجے ژالہ باری شروع ہوئی اور تقربیاً پندرہ منٹ تک جاری رہی،ژالہ بارہ سے کھڑی فصلوں کے ساتھ ساتھ، سبزی کیاریوں اور میوہ باغات کو زبردست نقصان پہنچا جس کی وجہ سے کسان شدید پریشانیوں میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:
کسانوں نے اس ضمن میں انتظامیہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے اور نقصانات کا تخمینہ لگانے کی مانگ کی ہے تاکہ کسی حد تک نقصانات کی بھرپائی کی جا سکے،کیونکہ یہ علاقہ کافی پسماندہ ہے اور لوگوں کے پاس روزگار کے وسائل بھی محدود ہیں۔