ETV Bharat / state

ترال کے دیہات میں تباہ کن ژالہ باری سے کسان پریشان - ترال کے مختلف دیہات میں ژالہ باری

آج سہ پہر ترال کے مختلف دیہات میں ژالہ باری کے سبب میوہ باغات، سبزی و دیگر کھڑی فصلوں کو کافی نقصان ہوا ہے۔

ترال کے دیہات میں تباہ کن ژالہ باری سے کسان پریشان

author img

By

Published : Jun 1, 2021, 9:57 PM IST

تفصیلات کے مطابق سیموہ، بوچھو، آمیرآباد، لاڈی یار، اور مضافاتی دیہات میں شدید ژالہ باری کے نتیجے میں کھیت میں کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ترال کے دیہات میں تباہ کن ژالہ باری سے کسان پریشان

مقامی لوگوں نے بتایا کہ چند منٹوں کی ژالہ باری کے سبب یہاں کے کسانوں کو کافی نقصان پہنچا ہے، خاص طور پر کھڑی فصل جن میں میوہ جات کو پہنچے شدید نقصان سے علاقے کے کسانوں میں مایوسی ہے، مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے فوری امداد کا مطالبہ کیا ہے۔

اس دوران ڈی ڈی سی ممبران ڈاکٹر ہر بخش سنگھ، اوتار سنگھ اور بی جے پی ترجمان الطاف ٹھاکر نے علاقے میں ہوئی ژالہ باری سے فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ 'انتظامیہ جلد از جلد یہاں ٹیموں کو روانہ کر کے نقصان کا جائزہ لے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'ژالہ باری سے میوہ باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے، اس لئے وہاں رہنے والے کسانوں کو معقول امداد فراہم کی جائے۔

واضح رہے کہ ترال کے بالائی علاقے میں زیادہ تر لوگ کھیتی باڑی پر ہی منحصر ہیں اور وہاں بھی گذشتہ روز ژالہ باری ہوئی تھی آج ترال کے نشیبی علاقوں میں ژالہ باری ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.