ترال: گزشتہ شام ترال سب ضلع میں طوفان ہواؤں اور باراں سے لوگ خوفزدہ ہوئے جس دوران درجنوں تعمیراتی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا۔ پنگلش، پونزو، شاجن، بٹہ گنڈ، کچھمولہ، لرگام، دودھ کلن، گامراج اور دیگر کئی دہیات میں رہایشی مکانات کو نقصان پہنچا ہیں۔
ہمدانیہ مارکیٹ اور کنڈستان میں دو بوسیدہ چناروں سے ٹہنیاں گر آئی تاہم وہاں موجود انسانی جانیں معجزاتی طور بچ گئی مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ بارہا انتظام کاٹنے کے لیے کہا گیا لیکن بے سود۔اس دوران علاقے میں درختوں کی بڑی تعداد اکھڑ گئی ہے جس کی وجہ کئی علاقوں میں بجلی سپلائی بھی متاثر ہے تاہم محکمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ علاقے میں بجلی سپلائی بحال کی گئی ہے ادھر محکمہ مال سے وابستہ اہلکار دن بھر متاثرین کے نقصان کا تخمینہ لگا رہے تھے اور ایک لسٹ تیار جی گئی ہے۔ اس حوالے سے ایک اعلی عہدیدار نے بتایا کہ علاقے میں ہوئے نقصان کا حتمی لسٹ مرتب کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: Gusty Winds In Kashmir کشمیر میں تیز ہواؤں سے کئی تعمیراتی ڈھانچوں کو نقصان
اس دوران ناگہ بل، لام، دودھ مرگ اور ماچھہامہ علاقوں میں شدید بارشیوں اور ژالہ باری سے کھڑی فصلوں اور میوہ جات کو نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے کسان خون کے آنسو رونے پر مجبور ہو گئے ہیں لوگوں کے مطابق سیب، ناشپاتی اور دیگر میوہ جات کو بڑے پیمانے پر نقصانات پہنچا ہیں انہوں نے سرکار سے مانگ کی ہے کہ متاثرہ کسانوں کو معاوضہ دیا جائے