ETV Bharat / state

بندوق سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہو سکتا: محبوبہ مفتی

پی ڈی پی سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے منگل کو پاریگام، اونتی پورہ کا دورہ کرکے مقتول ایس پی او فیاض احمد کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

author img

By

Published : Jun 29, 2021, 4:40 PM IST

بندوق سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہو سکتا: محبوبہ مفتی
بندوق سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہو سکتا: محبوبہ مفتی

’’بندوق سے کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہو سکتا، بھائی بھائی کا دشمن ہو چکا ہے، جموں و کشمیر میں گھروں کے گھر خالی ہو رہے ہیں۔‘‘ سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مقتول ایس پی او فیاض احمد کے لواحقین کے ساتھ تعذیت کے بعد میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے ان باتوں کا اظہار کیا۔

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے منگل کو جنوبی کشمیر کے پاریگام، اونتی پورہ کا دورہ کرکے عسکریت پسندوں کی جانب سے ہلاک کیے گئے ایس پی او فیاض احمد کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ عسکریت پسندوں نے ہاری، پاریگام کے رہنے والے ایس پی او فیاض احمد کے گھر میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں فیاض احمد کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی، اس حملے میں انکی اہلیہ راجہ اور بیٹی رافعیہ بھی شدید زخمی ہو گئیں جنہوں نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔

عسکری حملے میں فیاض احمد سمیت انکی اہلیہ اور دختر کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ ’’بندوق سے کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔‘‘

محبوبہ مفتی نے کہا کہ ’’اس طرح کے واقعات سے کشمیر میں گھروں کے گھر خالی ہو رہے ہیں، جبکہ بندوق سے کچھ بھی حاصل ہونے والا نہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: Pulwama SPO Shot: ایس پی او، اہلیہ اور بیٹی سمیت ہلاک، جنوبی کشمیر میں کہرام

محبوبہ مفتی نے مہلوک ایس پی او کے بیٹے کو ایس ار آو 43کے تحت سیول نوکری فراہم کیے جانے کی سفارش کی۔

دریں اثناء، اس موقع پر پی ڈی پی کے ترجمان ڈاکٹر ہر بخش سنگھ، ڈی ڈی سی ممبر منظور گنائی اور پارٹی کے زونل صدر عبدالرشید ڈار بھی محبوبہ مفتی کے ہمراہ تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.