پلوامہ: اونتی پورہ میں احتجاج کرتے ہوئے دیہی ترقی محکمہ کے جی آر ایس ملازمین نے اعلیٰ افسران پر ان کے مطالبات کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا۔ GRS Dailywagers Protest Against RDD احتجاج میں ضلع پلوامہ کے سبھی بلاکس سے آئے ہوئے جی آر ایس نمائندوں نے شرکت کر کے اپنی داد و فریاد میڈیا کے سامنے رکھی۔ احتجاج کر رہے ملازمین نے حکام پر ان کے جائز مطالبات کو جان بوجھ کر نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا۔
جی آر ایس ملازمین نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہا کہ وہ گذشتہ کئی برسوں سے محکمہ میں تندہی کے ساتھ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں تاہم ان کے مطابق نہ تو ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور نہ ہی انہیں مستقل ملازمت فراہم کی جا رہی ہے۔ GRS Dailywagers Staged Silent Protest Against RDD انہوں نے کہا کہ معمولی تنخواہوں کی وجہ سے ان کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔
میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’محکمہ کی جانب سے تنخواہوں میں اضافہ نہ کیے جانے اور دیگر مطالبات کو نظر انداز کیے جانے سے جی آر ایس ملازمین معمول کی زندگی گزارنے سے قاصر ہیں۔' انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘محکمہ کی ترقی میں جی آر ایس ملازمین کا کلیدر رول رہا ہے تاہم اس کے باوجود حیران کن طور پر ملازمین کے مطالبات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔‘‘ احتجاج کر رہے ملازمین نے حکام سے ان کے مطابق کو جلد سے جلد پورا کرنے کی اپیل کی تاکہ وہ اپنی ڈیوٹی خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے سکیں۔