ETV Bharat / state

Groom Arrested In Awantipora شادی کے روز روپوش ہونے والا دلہا، والد سمیت گرفتار، پولیس

جموں وکشمیر پولیس نے اونتی پورہ میں دولہے کو بارات سے فرار اختیار کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے دولہے کے والد کو بھی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔

groom-his-father-arrested-for-not-turning-up-at-wedding-reception-in-awantipora
شادی کے روز روپوش ہونے والا دلہا، والد سمیت گرفتار، پولیس
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 19, 2023, 9:03 PM IST

اونتی پورہ(پلوامہ):جموں و کشمیر پولیس نے اونتی پورہ سے تعلق رکھنے والے ایک دولہے کے خلاف مبینہ طور پر شادی کے دن کے استقبالیہ سے بچنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں شازیہ اختر نے فیاض احمد ڈار اور اس کے والد محمد شعبان ڈار ولد غلام قادر ساکن کانڈی زل اونتی پورہ کے خلاف تحریری طورپر شکایت درج کی کہ 16ستمبر 2023کو فیاض احمد ڈار دولہا بن کر ان کے گھر آنے والا تھا۔

تحریری شکایت میں دوشیزہ نے بتایا کہ اس حوالے سے سبھی تیاریاں مکمل کی گئیں تھیں،تاہم آخری لمحات میں یہ بہانہ بنا کر شادی کی تقریب کو منسوخ کردیا گیا کہ دولہا بھاگ گیا ہے اور اس نے استقبالیہ میں شرکت کرنے سے انکار کردیا۔تحریری شکایت موصول ہوتے ہی پولیس نے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے دولہے اور اس کے والد کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔

مزید پڑھیں: Brides father Attacks Groom in Rajasthan سات پھیرے کے بعد دلہن کے والد کا دولہے پر حملہ

پولیس نے دونوں کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 182/2023زیر دفعات 420,498(A)آئی پی سی کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔دریں اثنا عوامی حلقوں نے غریب دوشیزہ کو دھوکہ دینے والے دولہے اورا س کے گھر والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.