ضلع پلوامہ کے گورنمنٹ ہائی اسکول دیور، ترال میں ایک میگا گرام سبھا کا انعقاد کیا عمل میں لایا گیا۔ بی ڈی او ترال نے گرام سبھا کی صدارت کی جب کہ اس موقع پر دیگر کئی محکمہ جات کے ملازمین اور افسران کے علاوہ مقامی باشندوں کی خاصی تعداد نے شمولیت کی۔ گرام سبھا کے دوران مختلف سرکاری اسکیموں کے بارے میں لوگوں کو جانکاری دی گئی اور ان پر زور دیا گیا کہ وہ ان اسکیموں سے استفادہ حاصل کریں۔ Gram Sabha Held at Govt High School Devar, Tral
بی ڈی او ترال نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’’ترال میں پہلی بار لوگ کثرت سے گرام سبھاؤں میں شرکت کر رہے ہیں جو کہ ایک خوش آیند بات ہے۔‘‘ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے مسائل کو لیکر حکام کے پاس آئیں تاکہ عوامی مسائل کا حل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عوامی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں گے۔ Gram Sabha in Devar, Tral
مزید پڑھیں: Officials Absent During Gram Sabha in Pulwama: پلوامہ، گرام سبھا میں افسران کی غیر حاضری پر عوام برہم