پلوامہ: دیہی علاقوں کی مجموعی تعمیر و ترقی کے لیے گرام سبھا کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے پیر کو جنوبی کشمیر South Kashmir کے سب ضلع ترال کے بٹہ گنڈ علاقے میں ایک گرام سبھا منعقد Graam Sahba in BataGund Tral ہوئی۔
گرام سبھا میں مقامی بی ڈی سی ممبر حسینہ میر کے علاقہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے گرام سبھا میں شرکت کرکے اپنے اپنے مسائل حکام کی نوٹس میں لائے۔
اس کے علاوہ لوگوں نے نئے مالی سال کے لیے اپنی تجاویز متعلقہ حکام کی نوٹس میں رکھیں جن پر بی ڈی سی ممبر نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے بٹہ گنڈ علاقے کے اوقاف کے چیرمین عبد الاحد مجاہد نے بتایا کہ ’’گرام سبھا میں آج ہم نے کئی مسائل حکام کی نوٹس میں لائے تاکہ ان کا ازالہ ممکن ہو سکے۔‘‘
تاہم انہوں نے کہا کہ 'عوامی سطح پر یہ شکایت رہتی ہے کہ جس کام کو گرام سبھا میں قلمبند کیا جاتا ہے اس پر بعد میں عمل نہیں ہوتا ہے جس پر محکمے کو دھیان دینا چاہیے۔'