ETV Bharat / state

Gang of Burglars Busted in Pulwama : نقب زنوں کے گروہ کا پردہ فاش، مسروقہ مال برآمد

پلوامہ پولیس نے نقب زنی کے مختلف واقعات میں ملوث تین افراد کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے مال مسرقہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔Pulwama Police Arrested three Burglars

author img

By

Published : Jan 30, 2023, 6:12 PM IST

ا
ا

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں گزشتہ دنوں پولیس اسٹیشن پلوامہ کے دائرہ اختیار میں چوری کے متعدد واقعات رونما ہوئے جس کے متعلق پولیس اسٹیشن پلوامہ میں مختلف مقدمات درج کیے گئے۔ پلوامہ پولیس نے اس ضمن میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے نقب زنوں کی تلاش شروع کی اور سبھی معاملات سے متعلق ثبوت و شواہد جمع کرنے میں جٹ گئی۔

پلوامہ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس ٹیم نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ذرائع سے معلومات حاصل کیں اور تکنیکی مدد حاصل کرنے کے بعد تین مشتبہ افراد کو پوچھ کے لئے پولیس اسٹیشن طلب کیا۔ پولیس کا کہنا ہے لطیف احمد ڈار ساکنہ مارول کاکاپورہ، ساحل شفیع ساکنہ کاکاپورہ اور عدنان احمد ساکنہ کرالپورہ، چاڈورہ کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس نے ان سے تحقیقات کی اور چوری کیا ہوا مال برآمد کر لیا۔ پلوامہ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ تینوں افراد پلوامہ سمیت دیگر اضلاع میں بھی مختلف واردات انجام دے چکے ہیں۔ پلوامہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات انجام دی جا رہی ہے اور مزید گرفتاریوں اور بازیابیوں کی بھی توقع ہے۔

مزید پڑھیں: پلوامہ: نقلی بندوق سمیت نقب زن کو لوگوں نے دھر دبوچا

ادھر، مقامی باشندوں نے پولیس کارروائی کی سراہنا کی ہے وہیں پولیس نے بھی عوام الناس سے سماج و ملک دشمان عناصر سے ہوشیار رہنے اور اس ضمن میں کسی بھی معلومات کو پولیس کے ساتھ شیئر کرنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.