ETV Bharat / state

Fresh Snow Fall in Tral: ترال میں تازہ برفباری سےعام زندگی مفلوج - tral snowfall news

سب ضلع ترال میں آج صبح سے بالائی اورمیدانی علاقوں میں تین سے چارانچ برف ریکارڈ کی گئی۔ کئی علاقوں میں بجلی کی ابتر صورتحال ہے۔ وہیں مقامی کاشکاروں کا ماننا ہے کہ برفباری ان کی زمین کے لیے سود مند ثابت ہوگی اور اس سے اگلی فصل کی پیدوار میں اضافہ ہو گا۔ Fresh Snow Fall In Tral

ترال میں تازہ برفباری سےعام زندگی مفلوج
ترال میں تازہ برفباری سےعام زندگی مفلوج
author img

By

Published : Jan 30, 2023, 2:24 PM IST

ترال میں تازہ برفباری سےعام زندگی مفلوج

ترال: محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کےمطابق وادی کشمیر میں تازہ برفباری شروع ہو گئی ہے۔ برف باری کے دوران کئی علاقوں میں بجلی اور پینے کے پانی کی عدم دستیابی سے مقامی لوگ پریشان ہیں۔ سب ضلع ترال میں آج صبح سے بالائی اور میدانی علاقوں میں تین سے چار انچ برف ریکارڈ کی گئی، جہاں اس برفباری سے راستے بند نہیں ہوئے تاہم کئی علاقوں میں بجلی کی ابتر صورتحال ہے۔ وہیں مقامی زمینداروں کا ماننا ہے کہ برفباری ان کے زمین کے لیے سود مند ثابت ہوگی اور اس سے پیدوار میں اضافہ ہو گا۔
مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ برفباری جہاں مجموعی طور پر خوش آئند بات ہے۔ لیکن اس سے عام زندگی بری طرح متاثر ہوتی ہے اور لوگ گھروں کے اندر بند ہوجاتے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہیکہ برفباری سے جہاں زندگی متاثر ہوتی ہے وہاں ایل جی انتظامیہ کو ان لوگوں کے لیے مالی پیکیج کا اعلان کرنا چاہئے جو کہ سرما کے دوران مزدوری وغیرہ نہیں کر سکتے ہیں۔تاکہ ان کے گھر کا چولھا متاثر نا ہو۔

مزید پڑھیں:Snowfall in Srinagar سری نگر میں بھاری برفباری
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ترال علاقہ فلک نما پہاڑوں کے بیچ واقع ہے اور برفباری کے بعد علاقے کی خوبصورتی میں چار چاند لگ جاتے ہیں۔
انتظامیہ نے پہلے ہی عوام کی سہولت کے لیے ایک کنٹرول روم قائم کیا ہے ،جہاں ضرورت پڑنے پر عام لوگ رابطہ کر سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.