جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ارہل علاقہ میں طبی سہولیات فراہم کرنے کے غرض سے آج ڈائریکٹوریٹ آف آیوش جموں و کشمیر Directorate of AYUSH Jammu and Kashmir نے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔ جس میں سینکڑوں مریضوں نے شرکت کی، اس مفت میڈیکل کیمپ میں مرد کے علاوہ خواتین مریضوں نے بھی شرکت کی۔ وہیں کئی مریضوں نے ڈاکٹروں کی صلاح لیں۔ مریضوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کئے گئے۔ AYUSH Conducted Free medical camp
محمکہ آیوش کی جانب سے مفت ادویات دی جاتی ہے۔ دراصل ایورویدک ادویات کے بارے میں لوگوں کو جانکاری دینے کے لئے اس طرح کے میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔
اس میڈیکل کیمپ کا افتتاح بی ڈی سی چیئرمین اور بی جے پی کے ضلع صدر سجاد رینا نے کیا۔ وہیں اس موقع پر بی جے پی کے عہدیدار فاروق احمد ملک اور آیوش کے ڈاکٹر بھی موجود رہے۔Free Medical Camp at Arihal
یہ بھی پڑھیں: ضلع پلوامہ کے نوپورہ ترال میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد
اس موقع پر آیوش بی ڈی سی چیئرمین اور بی جے پی کے ضلع صدر سجاد رینا نے کہا کہ ارہل علاقے ایک دور افتادہ علاقے ہے اور یہاں پر لوگوں کو ادویات کی کافی ضرورت پڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈائریکٹوریٹ آف آیوش جموں و کشمیر سے رابطہ کیا اور انہوں نے یہاں پر اس مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا، جس کے لئے ہم ان کے شکرگزار ہیں۔AYUSH Conducted Free Medical Camp