ETV Bharat / state

Eye Check up Camp in Tral ترال میں مفت آئی چیک اپ کیمپ

ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں کشمیر آئی ہاسپیٹلز کی جانب سے امراض چشم میں مبتلا مریضوں کے لیے مفت چیک اپ کا اہتمام کیا گیا۔

author img

By

Published : Jun 20, 2023, 12:59 PM IST

ترال میں مفت آئی چیک اپ کیمپ
ترال میں مفت آئی چیک اپ کیمپ
ا

پلوامہ (جموں و کشمیر) : کشمیر آئی ہاسپٹلز کی جانب سے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے دارالعلوم نور الاسلام، ترال میں آنکھوں کے مریضوں کے لیے ایک مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں مریضوں کا تسلی بخش علاج و معالجہ کیا گیا۔ معائنہ کے ساتھ ساتھ مریضوں کو ادویات مفت تقسیم کی گئی جبکہ کئی مریضوں کے ٹیسٹ بھی عمل میں لائے گئے۔

عوامی حلقوں نے اس قسم کے کیمپ منعقد کرنے پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ترال کے دور دراز علاقوں میں بھی اس قسم کے کیمپ منعقد کیے جائیں گے۔ فاروق احمد راتھر اور محمد امین نامی مقامی شہریوں نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ’’اس قسم کے کیمپ خاص کر غریب عوام کے لیے بہت ہی سود مند ثابت ہوتے ہیں کیونکہ مہنگائی کے اس دور میں غریب افراد سرینگر کے اسپتالوں کا رخ نہیں کر سکتے۔‘‘ انہوں نے اس طرح کے کیمپس مستقبل میں بھی منعقد کیے جانے کی امید ظاہر کی۔

اس موقع پر ماہر امراض چسم، ڈاکٹر شیراز احمد نے میڈیا کو بتایا کہ ’’آج کے مفت کیمپ کے دوران عوام کا خاصا تعاون شامل رہا اور ہماری کوشش رہے گی کہ مستقبل میں بھی ایسے کیمپ منعقد کیے جا ئیں۔‘‘ ڈاکٹر شیراز نے بتایا کہ آج کل بچوں میں انکھوں کے اندر الرجی کی عام شکایت رہتی ہے کیونکہ بچے موبائل فون / اسکرین کے ساتھ لگے رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی بینائی پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے والدین، سرپرستوں سے بچوں کو موبائل فون سمیت دیگر تمام طرح کے اسکرین سے دور رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: Eye Check up Camp in Meerat میرٹھ میں آنکھوں کی مفت جانچ کا کیمپ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.