جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں عام لوگوں کو طبی مدد پہنچانے کے غرض سے آج انڈین سسٹم مڈیسن یونٹ پلوامہ کے تحت ضلع آیوش افسر پلوامہ کی جانب سے ضلع اسپتال میں مفت آیوش میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
کیمپ میں مریضوں کی طبی جانچ کر کے ان میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔ ڈاکٹروں نے بزرگوں، بچوں، نوجوانوں اور خواتین مریضوں کے مرض کی تشخیص کر کے انہیں مفت ادویات فراہم کیں۔
اس موقع پر آیوش یونٹ افسر پلوامہ ڈاکٹر الطاف نے کہا کہ انہوں نے یہ طبی کیمپ ان غریب لوگوں کے لیے منعقد کیا گیا ہے، جو آج کل کے مشکل حالات میں بازار سے نا تو طبی جاچ کرا سکتے ہیں اور نا ہی ادویات خریدنے کی استطاعت رکھتے ہیں، اس کیمپ کا بنیادی مقصد خط افلاس نے نیچے زندگی بسر کرنے والے افراد کو فائدہ پہنچانا ہے۔
ڈاکٹر الطاف نے مزید کہا کہ یہ کیمپ کورونا وائرس کے مدنظر بھی منعقد کیا گیا ہے، تاکہ مریضوں کو زیادہ دوڑ بھاگ کرنے سے روکا جائے کیونکہ کہ زیادہ دوڑ بھاگ کرنے کی وجہ سے انہیں کوویڈ کا انفیکشن ہونے کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔