ترال: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں ترال پولیس کو ایک خاص اطلاع ملی کہ شوکت احمد بٹ ولد غلام محمد بٹ ساکن نادر ترال نے اپنے رہائشی مکان میں بڑی مقدار میں نشہ آور اشیاء کا ذخیرہ کر رکھا ہے۔ اس اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ ترال عبدل رحمان کی قیادت میں ایک پولیس پارٹی نے متعلقہ ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کے ساتھ مخصوص جگہ پر چھاپہ مارا۔
تلاشی کے دوران، رہائشی مکان سے 433 کلو گرام فکی برآمد ہوئی ، ملزمین کو دیگر 3 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔جن کی شناخت توصیف راتھر ولد غلام رسول ساکن پنیر ترال، مظفر لون ولد علی محمد ساکن چیک نور پورہ اور محمد سلیم خان ولد غلام احمد خان ساکن ہندورہ ترال کے طور پر ہوئی ہے۔ ملزمین کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ Drug Peddlers held in Tral
منشیات فروشوں کے خلاف ایف آئی آر نمبر 132/2022 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت تھانہ ترال میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں کے بارے میں کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: Road Accidents In JK جموں و کشمیر میں سڑک حادثات میں اضافہ