جنوبی کشمیر کے سب ڈسٹرکٹ ترال میں جہاں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ وہیں اس وبا سے صحتیاب ہوئے مزید چار افراد کو ڈرگ ڈی ایڈکشن سینٹر میں قائم قرنطینہ سینٹر سے اپنے اپنے گھروں کی طرف روانہ کیا گیا۔
اس موقع پر ایڈشینل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ اور انتظامیہ کے دیگر عہدیداروں نے ان کو رخصت کیا اور ان کو گلدستے پیش کیے ۔
ایڈشینل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے میڈیا کو بتایا کہ 'اب تک ترال میڈیکل بلاک میں 61 افراد کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ اب تک چھ افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔'
انہوں نے مزید بتایا کہ 'انتظامیہ کورونا وائرس کی لڑائی میں ہر طرح کے اقدامات کر رہا ہے۔'