جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سیموہ علاقے میں گردوارے کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ سنگ بنیاد کی رسم گوردوارہ پربندھک کمیٹی سیموہ کے صدر سردار کرنیل سنگھ نے ادا کی۔
اس موقع پر سکھ سنگت کی ایک بڑی تعداد نے شمولیت کی۔ اس دوران خصوصی لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا جبکہ ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر ہر بخش سنگھ، اور اوتار سنگھ ترالی بھی موجود تھے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سردار کرنیل سنگھ نے بتایا 'میری یہ دلی تمنا تھی کہ یہاں ایک بڑا گردوارہ تعمیر کیا جائے اور آج یہ خواب پورا ہو رہا ہے'۔
یہ بھی پڑھیے
جموں و کشمیر میں لاک ڈاؤن میں مزید نرمی
وہیں ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے بتایا 'مذہبی مقامات کی کسی بھی سماج میں ایک اہمیت ہوتی ہے لہذا سیموہ بالا میں گردوارے کا سنگ بنیاد ایک نیک شگون ہے'۔
اوتار سنگھ ترالی نے بتایا 'مجھے آج بہت ہی خوشی محسوس ہو رہی ہے اور انتظامیہ کی طرف سے سیموہ کے عوام کو مکمل تعاون دیا جائے گا'۔