ETV Bharat / state

پلوامہ: اسمگلروں کا فاریسٹ عملہ پر حملہ، ایک ملازم زخمی - فاریسٹ ملازم زخمی

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں محکمہ جنگلات کے عملہ نے سمگلروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسمگل کی جارہی کئی مکعب فٹ عمارتی لکڑی ضبط کر لی، تاہم اسمگلروں نے عملہ پر حملہ کرکے ایک فاریسٹ ملازم کو زخمی کر دیا۔

پلوامہ: اسمگلروں کا فاریسٹ عملہ پر حملہ، ایک ملازم زخمی

author img

By

Published : Jul 6, 2021, 7:32 PM IST

ضلع پلوامہ کے اگلر علاقے میں سمگلروں نے محکمہ جنگلات کے ملازمین پر اُس وقت حملہ کیا جب محکمہ جنگلات کے ملازمین نے خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد اسمگلروں کو عمارتی لکڑی لے جاتے ہوئے دھر لیا۔

پلوامہ: اسمگلروں کا فاریسٹ عملہ پر حملہ، ایک ملازم زخمی

اسمگلروں نے عملہ پر حملہ کرکے محکمہ فاریسٹ کے ایک ملازم کو زخمی کر دیا۔ تاہم اسمگلر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔

انچارج فاریسٹ کنٹرول روم پلوامہ میر شفقت نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دوران شب اسمگلروں کو عمارتی لکڑی لے جاتے ہوئے دھر لیا۔ تاہم وہ اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ اسمگلروں کی ٹولی نے ان پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ہلال احمد وانی نامی ایک فاریسٹ ملازم زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں: پلوامہ: لڑکیوں کے لیے دفاعی تربیتی کیمپ

چھاپے کے دوران محکمہ کے اہلکاروں نے اسمگل کی جا رہی کئی مکعب عمارتی لکڑی ضبط کر لی۔

وہیں پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مجرموں کی شناخت کی جا رہی ہے اور ان کے خلاف متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.