ETV Bharat / state

ترال کا گاؤں عید کے موقع پر باقی دنیا سے منقطع - کوئی گاؤں میں حاضر ہو سکا

مقامی شہری نے بتایا کہ 'مسلسل بارشوں کے بعد نالے میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے ہم نالہ پار کرنے سے قاصر ہیں اور عید کے روز بھی ہم لوگ قربانی کا گوشت تقسیم نہیں کرسکے'۔

Flash floods
Flash floods
author img

By

Published : Jul 21, 2021, 10:42 PM IST

عیدالاضحیٰ کے موقع پر لوگ ایک دوسرے کو مبارکباد دینے کے لیے گھر جارہے ہیں، لیکن جنوبی کشمیر کے ترال سے تقریباً سترہ کلو میٹر دور بنگہ ڈار کی آبادی آج عید کے روز بھی بیرون دنیا سے کٹ کر رہ گئی۔

Flash floods

عید کے موقع پر بنگہ ڈار گترو کی آبادی مقامی نالے میں تیز بہاؤ کی وجہ سے بیرون دنیا سے کٹ کے رہ گیا کیونکہ نالہ نارستان پر پل نہ ہونے سے لوگ دوسرے جانب نہیں جا سکے۔ یہاں لوگوں کو روزانہ نالے کو عبور کرنا پڑتا ہے۔ آج نالے میں تیز بارشوں کی وجہ سے لوگ قربانی کا گوشت بھی دیگر گاؤں میں تقسیم نہیں کر سکے اور نہ ہی کوئی گاؤں میں حاضر ہو سکا۔

مقامی شہری فاروق احمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ مسلسل بارشوں کے بعد نالے میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے ہم نالہ پار کرنے سے قاصر ہیں اور عید کے روز بھی ہم لوگ قربانی کا گوشت تقسیم نہیں کر سکے اور نہ ہی کوئی دوسرا ان کے گاؤں آسکا۔

یہ بھی پڑھیں: عید کے ایام میں ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں: ڈی سی پلوامہ

ایک اور شہری محمد یوسف نے بتایا کہ 'گاؤں کی ایک خاتون درد زہ میں مبتلا کو بھی ہم گھر سے اسپتال نہ لاسکے کیونکہ نالے میں بہاؤ بہت بڑھ گیا ہے'۔

مقامی لوگوں کی لمبے عرصے سے مانگ ہے کہ مقامی نالے پر پل تعمیر کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.