ETV Bharat / state

ترال میں ایس او جی کیمپ میں فائرنگ، اہلکار زخمی - ETV Bharat

محمد امین ملک ولد عبد الاحد ملک ساکن ناگہ بل ترال ( سابق عسکریت پسند) کو آج پولیس نے ایس او جی کیمپ ترال پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیا تھا۔ امین نے پولیس اہلکار سے سروس رائفل چھین کر ایک اہلکار پر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔

ترال میں ایس او جی کیمپ میں پر اسرار فائرنگ

author img

By

Published : Jun 2, 2021, 6:27 PM IST

Updated : Jun 2, 2021, 7:43 PM IST

جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں قائم ایس او جی کیمپ میں اس وقت سرا سمیگی پھیل گئی جب یہاں عسکریت کے ایک معاملہ میں گرفتار نوجوان نے پولیس اہلکار کی رائفل چھین کر اس پر گولی مار چلائی جس کے نتیجہ میں اہلکار شدید زخمی کر ہو گیا ہے۔

زخمی اہلکار کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا محمد امین ملک ولد عبد الاحد ملک ساکن ناگہ بل ترال ( سابق عسکریت پسند) کو آج پولیس نے ایس او جی کیمپ ترال پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیا تھا۔ امین نے پولیس اہلکار سے سروس رائفل چھین کر ایک اہلکار پر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔

ترال میں ایس او جی کیمپ میں فائرنگ، اہلکار زخمی

ذرائع نے بتایا مزکورہ شخص نے گولی چلانے کے بعد یہاں جنریٹر روم میں پناہ لی ہے جس کو خود سپردگی کے لئے امادہ کیا جارہا ہے۔

پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مزکورہ سابق عسکریت پسند پولیس کو کسی عسکری کیس زیر ایف آئی آر نمبر48/2021 کے سلسلے میں پوچھ تاچھ کے لئے مطلوب تھا جو کچھ روز تک غائب رہنے کے بعد 29 مئی کو پولیس کے سامنے حاضر ہوا۔

اس کو بدھ کے روز پوچھ تاچھ کے لئے ایس او جی کیمپ منتقل کیا گیا تھا جہاں انہوں نے پولیس اہلکار کی رائفل چھین کر اس پر گولی چلائی جس کے باعث وہ زخمی ہوا ہے۔

اس حوالے سے آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ 'ایک پولیس اہلکار ایس او جی کمیپ ترال میں اس وقت زخمی ہوا ہے جب وہ ایک مشتبہ شخص سے پوچھ تاچھ کر رہے تھے۔انہوں نے بتایا یہاں اور کسی اہلکار کو یریرغمال نہیں بنایا گیا ہے۔ جبکہ ایس ایس پی اونتی پورہ انہیں سرنڈر کرنے کے لئے آمادہ کر رہے ہیں۔'

Last Updated : Jun 2, 2021, 7:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.