ETV Bharat / state

پانپور: آگ لگنے سے دو منزلہ مکان و دکان خاکستر - ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور سے بڑی خبر

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور کے میر میں دوران شب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ اس کے نتیجے میں دومنزلہ رہاٸشی مکان اور ایک دکان خاکستر ہوگئے۔

دومنزلہ رہاٸشی مکان اور ایک دکان خاکستر
دوران شب آگ کی واردات
author img

By

Published : Apr 19, 2021, 4:50 PM IST

مقامی لوگوں کے مطابق دوران شب ایک دکان میں آگ لگی، جس نے رہائشی مکان کو بھی زد میں لے لیا۔ اگر چہ مقامی اور فاٸر ایمرجنسی پانپور کے جوانوں نے بروقت کوشش سے آگ کومزید پھیلنے سے روک لیا گیا، تاہم اس واقعہ نے تب تک ایک رہائشی مکان اور ایک دکان کو راکھ کر دیا۔

پانپور: آگ لگنے سے دو منزلہ مکان و دکان خاکستر

فاٸر اینڈ ایمر جنسی افسر پانپور محمد عبدالحی نے کہا کہ' مقامی لوگوں نے انہیں بر وقت اطلاع دی، جس کے بعد ہم لوگوں نے بھی بہت جلدی موقع پرپہنچنے کی کوشش کی، لیکن شدید آگ کی وجہ سے دو ڈھانچے خاکستر ہو چکے تھے۔

انہوں نے کہا کہ' مقامی افراد نے بھی فاٸر سروس جوانوں کی مدد کی ورنہ آگ سے بہت زیادہ نقصان ہو سکتا ہے۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہمیشہ فاٸر اینڈ ایمرجنسی کے جوانوں کا تعاون کریں کیونکہ آپسی تعاون سے بڑے حادثے پر بھی قابو پایا جاسکتا ہے۔

وہیں، نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مالک مکان نے کہا کہ' آگ کی اس واقعہ سے ان کے گھر میں موجود لاکھوں روپے کی مالیت کے سازو سامان تباہ ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ' ان کے پاس اس مکان اور دکان کے سوا کوٸی سرمایہ نہیں تھا، جس کے سبب انہوں نے انتظامیہ سے امداد کی اپیل کی ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.