جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور کے مین مارکٹ میں دوران شب ایک شاپنگ کمپلیکس میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں شاپنگ کمپلیکس میں دو دکانیں خاکستر ہوٸی ہیں۔
اگرچہ مقامی لوگوں اور فاٸر سروس جوانوں کی بروقت کوشش سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا ہے تاہم آگ کی اس واردات میں دو منزلہ بیکری دکان اور ایک سیمنٹ دکان خاکستر ہو چکے تھے، جن میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانڈی پورہ: مکان جل کر خاک، مکین دانے دانے کو محتاج
عینی شاہدین کے مطابق دوران شب چار بجے کے قریب کمپلیکس سے آگ نمودار ہوٸی جس سے دو دکانیں خاکستر ہوٸی ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتاٸی جا رہی ہے
اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے دکان مالک نے بتایا آگ کی اس ہولناک واردات میں کم سے کم پندرہ لاکھ روپیہ کی مالیت کا سامان تباہ ہو گیا اور چار بائک جل گئیں۔
واضح رہے کہ آگ کے اس واردات میں چار موٹر ساٸیکل بھی جل کر راکھ ہوئی ہیں۔