ETV Bharat / state

Fire Engulfed Khrew Forests, 3 Firefighters Injured: آگ بجھانے کے دوران محکمۂ جنگلات کے تین ملازمین زخمی

author img

By

Published : Apr 12, 2022, 4:40 PM IST

ضلع پلوامہ کے کھریو شار، پانپور علاقے کے جنگلات میں آگ بجھانے کے دوران محکمۂ جنگلات کے تین ملازمین Fire Engulfed Khrew Forests, 3 Firefighters Injured زخمی ہو گئے۔

Fire Engulfed Khrew Forests, 3 Firefighters Injured: آگ بجھانے کے دوران محکمہ جنگلات کے 3ملازمین زخمی

رواں برس کے ابتدائی تین ماہ کے دوران وادیٔ کشمیر میں آتشزدگی کی مختلف واردات میں سو سے زائد رہائشی مکان خاکستر ہوئے ہیں وہیں مسلسل خشک سالی کی وجہ سے وادی کے مختلف مقامات پر جنگلات بھی آگ کے قہر سے نہیں بچ پائے۔ شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ Fire in North Kashmir Forests اور جنوبی کشمیر کے Fire in South Kashmir Forests۔ ترال علاقے کے جنگلات میں آتشزدگی کے بعد پانپور، پلوامہ کے شار اور کھریو جنگلات میں بھی آتشزدگی کے سبب سبز سونے کو بھاری پیمانے پر نقصان Fire Engulfed Khrew Forests ہوا ہے۔

آگ بجھانے کے دوران محکمۂ جنگلات کے 3ملازمین زخمی

ضلع پلوامہ کے ترال علاقے کے جنگلات میں گزشتہ ہفتے کے دوران مختلف مقامات پر آتشزدگی رونما ہونے کے بعد شار، اور کھریو پانپور کے جنگلات میں آگ نمودار ہوئی۔ Fire Engulfed Khrew, shar Forests۔ محکمۂ جنگلات سمیت متعلقہ محکمۂ جات کی جانب سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں تیز کی جا رہی ہیں وہیں محکمۂ جنگلات کے رینچ آفیسر نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے دوران محکمۂ جنگلات کے تین ملازمین زخمی ہو گئے۔

رینج آفیسر کھریو، خورشید احمد، نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گرمی اور روزے کے باوجود محکمہ کے ملازمین سبز سونے کو بچانے کے لیے لگاتار کام کر رہے ہیں۔ Fire Engulfed Khrew Forests, 3 Firefighters Injuredانہوں نے کہا: ’’ملازمین کی محنت رنگ لائی، جنگلات کے بڑے حصے پر لگی آگ پر قابو پا لیا گیا اور مزید علاقوں میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے کام جاری ہے۔‘‘ رینج آفیسر نے دعویٰ کیا آگ بجھانے کے دوران تین ملازمین - منظور احمد ڈار، شبیر احمد شیخ اور محمد اکبر - زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آگ پستونہ، ترال کے علاقے کے ایک چھوٹے سے حصے سے شروع ہوئی اور تیزی سے شار اور کھریو کے وسیع جنگلاتی علاقے تک پھیل گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ بھیانک آگ تھی جو چند دن پہلے لگی تھی اور ہمارے جوان اس پر مکمل قابو پانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔‘‘

ماہرین کا ماننا ہے کہ لگاتار خشک سالی، موسم کے بدلتے مزاج کی وجہ سے گرمی کی شدت کافی بڑھ گئی ہے اور پہاڑوں پر موجود برف معمول سے قبل ہی پگھل چکی ہے جس کے سبب پہاڑں اور جنگلاتی علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.