ضلع پلوامہ کے کھریو علاقے میں دوران شب ایک منی کمپلیکس میں اچانک آگ لگنے کی وجہ سے تین دکانیں جل کر تباہ ہو گئی ہیں۔
کھریو میں واقع اس منی کمپلیکس میں موجود کاسمیٹکس اور ملبوسات کی تین دکانیں آگ کی زد میں آکر تباہ ہو گئیں۔
اگرچہ نزدیکی رہائشیوں نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا۔ تاہم آگ کی وجہ سے لاکھوں روپے کا سامان جل گیا۔
یہ بھی پڑھیے
جامع مسجد میں کووڈ احتیاطی تدابیر کے ساتھ تراویح ادا کی جائے گی
دکان مالک مروت حسین یتو کے مطابق دکان میں موجود سازو سامان پوری طرح سے جل گیا ہے جس کی وجہ سے ان کا لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔
وہیں کھریو پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔