پلوامہ: کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں میونسپل کونسلر پلوامہ بلال احمد راتھر ڈیوٹی کے دوران ایک ڈاکٹر کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے دیکھے گئے تھے۔ڈاکٹر کے ساتھ بدسلوکی کے خلاف ضلع ہسپتال پلوامہ میں ڈاکٹروں نے خاموش احتجاج درج کیا اور حکام سے بدسلوکی کرنے والے شخص کے خلاف48 گھنٹوں میں کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔
مزید پڑھیں: Silent Protest پلوامہ اسپتال میں ڈاکٹروں کا خاموش احتجاج
ایسوسی ایشن کے صدر، ڈاکٹر نثار الحسن، نے کہا کہ ’’اس طرح کا رویہ ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ طبی عملہ بڑی مشکل حالات میں مریضوں کی جانیں بچانے کے لیے ان تھک کوششیں کرتے ہیں لیکن تعریف کے بجائے گالیاں اور ناشائستہ الفاظ سننے پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندے کی طرف سے غنڈہ گردی کے عمل سے صحت کی دیکھ بھال کرنے والے طبی عملے میں خوف وہراس اور اضطراب پیدا ہوا ہے۔ ایسے حالات میں ڈاکٹر اپنی پیشہ وارانہ خدمات موثر طریقے سے انجام نہیں دے سکتے ہیں۔ بتادیں کہ کچھ روز قبل پلوامہ ہسپتال کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں میونسپل کونسلر پلوامہ بلال احمد راتھر ڈیوٹی کے دوران ایک ڈاکٹر کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے دیکھے گئے تھا۔