ETV Bharat / state

Atal Dulloo visit pulwama مالیاتی کمشنر اتل دلو نے پلوامہ کا دورہ کیا

فاٸنانشل کمشنر اتل دل نے خطہ کے ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ہاٸی ڈینسٹی باغات کا مشاہدہ کیا۔ اس موقعے پر انہوں نے کسانوں کے مطالبات بھی سنے اور جائز مطا لبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

author img

By

Published : May 14, 2023, 1:46 PM IST

پلوامہ کا دورہ
پلوامہ کا دورہ
پلوامہ کا دورہ

پلوامہ: فاٸنانشل کمشنر و ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زراعت اتل دلو نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے محتلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقعے پر ان کے ہمراہ محمکہ باغبانی کے ڈائریکٹر غلام رسول میر، محمکہ باغبانی کے ضلع افسر جاوید احمد اور محمکہ کے دیگر افسران موجود تھے۔ فاٸنانشل کمشنر نے ضلع کے مختلف علاقوں میں قاٸم کیے گئے ہاٸی ڈینسٹی باغات کا معائنہ کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے لاسی پورہ میں کولڈ اسٹوریج یونٹس کا بھی جاٸزہ لیا۔ اس دورے کے دوران فائنا نشل کمشنر نے ضلع کے کسانوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ اس ملاقات کے دوران کسانوں نے کمشنر کے سامنے کئی سارے مطالبات رکھے، کمشنر نے کسانوں نے سارے مطالبات سنے اور انہیں تیقین دلایا کہ وہ اُن کے جاٸز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔
فاٸنانشل کمشنر نے کہا کہ ایگریکلچر اور ہارٹیکلچر ہماری اقتصادیت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ اس لئے ہمیں ہر معاملے میں اس سیکٹر کو مضبوط کر نا چاہے تاکہ کسانوں کی آمدنی بڑھائے جانے کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر کی اقتصادی سرگرمیوں کو بھی مستحکم کیا جاسکے۔ فاٸنانشل کمشنر نے کہا کہ ضلع پلوامہ ایگریکلچر اور ہارٹیکلچر کے لحاظ سے کافی بہتر ہے اس لئے یہاں کے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس سیکٹر کے ساتھ جڑناچاہے تاکہ ضلع پلوامہ اس معاملے میں ایک مثال قاٸم کر سکے۔

مزید پڑھیں: Director Horticulture Visits Pulwama محکمہ باغبانی کے ڈائریکٹر نے پلوامہ کا دورہ کیا
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ضلع پلوامہ میں تقریباً اس وقت 500 ہیکٹر اراضی کو ہائی ڈینسٹی باغات میں تبدیل کیا گیا ہے جبکہ یہ سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔ کسانوں کے مطابق انہیں ہائی ڈینسٹی باغات سے کافی فائدہ ہورہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.