ترال: دودھ مرگ ترال میں پہاڑ کے دامن میں رہ رہے لوگوں کا کہنا ہے کہ پہاڑ سے کبھی کبھار پتھر گرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔ اس لیے انہوں نے مانگ کی ہے کہ ان کو کسی متبادل جگہ پر زمین فراہم کی جائے۔ Fear Among the Mountain Inhabitants
مقامی سرپنچ عبدالرشید نے بتایا کہ جس وقت بھی بارش ہوتی ہے، نزدیکی پہاڑ سے پتھر کھسکنے کا ڈر لگا رہتا ہے اور یہ لوگ رات کو اپنے اہل وعیال کے ساتھ بھاگنے اور مسجد یا اسکول میں پناہ لینے پر مجبور ہوتے ہیں۔ اس لیے ہماری گزارش ہے کہ ان کو کسی دوسری جگہ زمین دی جائے تاکہ یہ لوگ وہاں اطمینان سے رہ سکیں۔
ایک مقامی شخص محمد صادق خان نے بتایا کہ بارشوں کے بعد تو وہ ڈر جاتے ہیں کہ کب پہاڑ سے پتھر آجائے، اس لیے ہماری انتظامیہ سے گزارش ہے کہ ہمیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔