ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں انتخابات سے قبل سازگار ماحول ناگزیر: پی ڈی پی لیڈر - لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ

پی ڈی پی کے سینئر لیڈر ہربخش سنگھ کا کہنا ہے کہ ’’جموں و کشمیر میں انتخابات ترجیح نہیں، انتخابات کے بجائے شعبہ صحت اور عوام کو راحت پہنچانے کے کاموں پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔‘‘

جموں و کشمیر میں انتخابات سے قبل سازگار ماحول ناگزیر: پی ڈی پی لیڈر

author img

By

Published : Jun 15, 2021, 4:32 PM IST

’’موجودہ وقت میں جموں و کشمیر میں انتخابات کے بجائے عالمی وبا کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس وقت عوامی اور انتظامی سطح پر بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘ ان خیالات کا اظہار پی ڈی پی کے ترجمان ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے جنوبی کشمیر کے ترال میں میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔

جموں و کشمیر میں انتخابات سے قبل سازگار ماحول ناگزیر: پی ڈی پی لیڈر

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ہربخش سنگھ نے جموں وکشمیر میں انتخابات منعقد کرانے کی خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے کہا: ’’ابھی ملکی حالات بھی اس حوالے سے سازگار نہیں ہے کیونکہ کورونا کی وجہ سے سرکار کی توجہ دوسرے معاملات کی طرف مرکوز ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی پارٹیوں کا مقصد ہی انتخابات لڑنا ہوتا ہے، سیاسی رہنما ہر وقت انتخابات کے لیے تیار ہوتے ہیں تاہم موجودہ صورتحال میں پی ڈی پی کا موقف یہی ہے کہ پہلے عام لوگوں کی زندگیوں کو بچایا جائے اور کووڈ متاثرین کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے پنچایتی سطح پر قائم کیے گئے کووڈ مراکز کے متعلق کہا کہ سرکار نے ایسے مراکز برائے نام بنائے ہیں، ان میں نہ طبی سہولیات کا انتظام ہے اور نہ ہی بجلی جیسی بنیادی سہولیت ہی دستیاب رکھی گئی ہیں۔

انہوں نے جموں و کشمیر کی لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا: ’’سرکار نے پنچایت لیول پر پانچ بیڈ کووڈ متاثرین کے لیے وقف رکھنے کا جو ڈھنڈورا پیٹا وہ محض دکھلاوے کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔‘‘

انتخابات کے متعلق انہوں نے کہا: ’’پی ڈی پی کو انتخابات کی جلدی نہیں ہے بلکہ پی ڈی پی کا مطالبہ ہے کہ انتخابات سے قبل ماحول کو سازگار بنایا جائے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.