پلوامہ: وادی کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں بھی پچھلے کئی روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے کسانوں میں کافی تشویش پایا جارہا ہے۔ مسلسل بارشوں کی وجہ سے میوہ صنعت،سبزیوں اور دھان کی پنیری کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہوگیا۔اس ضمن میں ضلع پلوامہ کے کونجو راچپورہ علاقے کے کسانوں نے محمکہ باغبانی اور محمکہ زراعت کے خلاف برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں محکموں کی جانب سے ان کے علاقے کو نظر انداز کیا گیا ہے اور محمکہ کی جانب سے کوئی بھی ٹیم یہاں پر آج تک نظر ہی نہیں آئے جو انہیں ماہرانہ مشورے دیتے تاکہ کسان کو فصلوں میں نقصان سے بچا سکتے۔
مقامی کسانوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ایک جانب گزشتہ سال فصل کی معقول قیمت نہ ملنے کی وجہ سے کسانوں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا وہیں امسال لگاتار بارشوں کی وجہ نقصان کا خطرہ لاحق ہے۔انہوں نے کہا کہ محمکہ باغبانی یا زراعت کی جانب سے کوئی بھی ٹیم علاقے کا دورہ نہیں کی۔انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ محمکہ باغبانی اور زراعت کی ٹیم کو علاقہ بھیجے تاکہ علاقے کے کسانوں مستفید ہوں۔
مزید پڑھیں: Unseasonal rains In Kashmir مسلسل بارشوں سے وادی میں کسان پریشان
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے کسان طبقے کو گوناگوں پریشانیاں لاحق ہوئی ہیں۔ متعلقہ محکمے کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران رک رک کر بارشیں ہوں گی اور اس دوران کہیں کہیں ژالہ باری اور کچھ علاقوں میں تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں 2 جون تک موسم کی یہی صورتحال جاری رہنے کا امکان ہے۔