ETV Bharat / state

Bellow Farmers Demand Irrigation Facility : میوہ باغات کے لئے سینچائی کا انتظام کیا جائے، کسان

author img

By

Published : Aug 21, 2023, 2:48 PM IST

ضلع پلوامہ کے بیلو، درگنڈ علاقے کے باشندوں کا دعویٰ ہے کہ سڑک کی تعمیر کے سبب میوہ باغات کو جانے والا پانی منقطع ہو گیا جس کے سبب میوہ باغات کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ لاحق ہو گیا ہے۔

a
a
میوہ باغات کے لئے سینچائی کا انتظام کیے جانے کی اپیل

پلوامہ (جموں و کشمیر) : جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بیلو، درگنڈ علاقے کے کسانوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے علاقے کے میوہ باغات میں سنچائی کے لئے پختہ انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے باغات کو نقصان پہنچنے کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ درختوں پر پھل پکنے لگے ہیں اور سال کے اس موسم میں سنچائی کی اشد ضرورت ہے تاہم بار ہا گزارشات کے باوجود کسانوں کی اپیلوں کو مسترد کیا جا رہا ہے۔

مقامی کسانوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال قبل علاقے کی مقامی آبادی نے اتفاق رائے سے باغات میں سڑک تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا جس پر محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے کام بھی کیا گیا تاہم ان باغات تک پہنچنے والے پانی کے راستہ میں، سڑک کی تعمیر سے، رکاوٹیں حائل ہو گئیں جس کی وجہ سے میوہ باغات سوکھنے لگے ہیں اور خشک سالی کے سبب کسانوں نے سال بھر کی محنت رائیگاں ہونے کے درپے ہے۔

مزید پڑھیں: پلوامہ: ہائی ڈینسٹی والے پودوں کے سوکھنے سے کسانوں کو خسارہ

بیلو علاقے کے کسانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے سڑک کی کشادگی کے لئے اپنی ملکیتی اراضی وقف کر دی تاہم اسی سڑک سے اب ان کے باغات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے کئی بار محکمہ دیہی ترقی کے افسران کی نوٹس میں اس معاملے کو لایا تاہم آج تک ان کی جانب سے کوئی بھی سنجیدہ اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ جس کی وجہ سے کسان مشکلات کا سامنا کرنا کر رہے ہیں۔ مقامی کسانوں نے ضلع انتظامیہ سے بیلو درگنڈ علاقے میں سینچائی کے لیے ایک کنکریٹ ڈرین تعمیر کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ کسان اپنے میوہ باغات کی سنچائی انجام دے سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.