ETV Bharat / state

Exotic Vegetable Farming in Pulwama غیر ملکی سبزیوں کی کاشتکاری سے کسانوں کی آمدنی میں تین گنا اضافہ - کاشتکاری سے کسانوں کی آمدنی میں تین گنا اضافہ

ضلع پلوامہ کے کسانوں نے غیر ملکی سبزیوں کی کاشت کرنے کے بعد بھرپور منافع حاصل کیا ہے۔ Exotic Vegetable Farming In pulwama

پلوامہ
پلوامہ
author img

By

Published : Nov 26, 2022, 12:59 PM IST

Updated : Nov 26, 2022, 2:01 PM IST

پلوامہ: وادی کشمیر میں سیب کے ساتھ ساتھ مختلف اقسام کی سبزیوں کی بھی کاشت کی جاتی ہے جس سے یہاں کے لوگ اپنا ذریعہ معاش حاصل کررہے ہیں۔ ضلع پلوامہ میں ہزاروں کنال اراضی پر سیب کی کاشت کی جاتی ہے وہیں کئی سو کنال اراضی پر سبزیوں کے ساتھ ساتھ دیگر فصلوں کی بھی کاشت کی جاتی ہے۔ جبکہ کچھ علاقوں میں صرف سبزیاں اگائی جاتی ہے جن کو وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ ملک کی مختلف ریاستوں میں فروخت کیا جاتا ہے۔ اس کاروبار سے ہزاروں کی تعداد میں افراد وابستہ ہے جو اس سے اپنا ذریعہ معاش حاصل کر رہے ہیں جبکہ کسانوں کو بھی اس سے کافی فائدہ پہنچ رہا ہے۔

غیر ملکی سبزیوں کی کاشتکاری سے کسانوں کی آمدنی میں تین گنا اضافہ

جنوبی ضلع پلوامہ کے ٹہاب علاقے سے تعلق رکھنے والے کسان فاروق احمد نے اپنے باغات کے کچھ حصہ کو Exotic سبزیوں کو اگانے کے لیے استعمال کیا جس کے بعد ان کی سالانہ آمدنی میں کافی اضافہ ہوا ہے جس سے وہ کافی خوش نظر آرہے ہیں۔ غیر ملکی سبزیوں کی کاشت نے فاروق احمد کی قسمت بدل دی ہے۔ وہ گزشتہ کئی سالوں سے غیر ملکی سبزیوں کی کاشت سے منسلک ہیں۔ انہوں نے غیر ملکی سبزیاں اگا کر اپنی آمدنی میں تین گنا اضافہ کیا ہے۔ Exotic Vegetable Farming In pulwama

فاروق احمد کا کہنا ہے کہ میں پچھلے 7 سالوں سے غیر ملکی سبزیاں اگا رہا ہوں جس میں کافی منافع بخش کام ہے۔انہوں نے کہا کہ میں پچاس سالوں سے میوہ جات کے ساتھ وابستہ ہوں لیکن سیبوں کی قیمتوں میں کبھی بھی اضافہ نہیں ہوا جبکہ کہ دن بہ دن ادویات مہنگی ہوتی جارہی ہے جبکہ سیب کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوتا ہے جس کی وجہ سے میں نے میوہ باغات میں سے کچھ حصہ پر غیر ملکی سبزیاں اگانے کا فیصلہ کیا جس کے لئے میں نے محمکہ زراعت سے مدد لی اور یہ کافی منافع بخش ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب میں نے ایک ہائی ٹیک پولی کاربونیٹ پولی ہاؤس لگایا ہے جہاں ایک سال میں چار فصلوں کی کٹائی ہورہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ سبزیوں کی پیداوار میں تقریباً تین ماہ لگتے ہیں۔ فاروق احمد نے کہا کہ میں پولی ہاؤس کے اندر کنٹرول شدہ حالات میں جنوری میں بوائی شروع کر سکتا ہوں اور فروری تک کھلے میدان میں پودے لگانے کے لیے تیار ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے یہ ممکن نہیں تھا اور کشمیر میں کسان سال میں ایک سبزی کی فصل اگاتے تھے۔ انہوں نے اپنی پانچ کنال زمین پر سبزیوں کی تقریباً 21 سبزیاں کے اقسام کی کاشت کی ہے جس میں بروکولی، گوبھی، لیٹش، اجمودا، سرخ کاغذ اور کھیرا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام اخراجات کو پورا کرنے کے بعد تقریباً 15 لاکھ روپے سالانہ کماتا ہوں۔ Farmers Cultivated Exotic Vegetables In Pulwama

اس سلسلے میں محمکہ زراعت کے افسر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ فاروق احمد نے ہمارے محمکہ کے ساتھ رابطہ کیا اور غیر ملکی سبزیوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی جہاں سے محمکہ نے ان کی رہنمائی کی اور اس کو بیج بھی فراہم کی گئی۔ محمکہ زراعت کے افسر نے کہا ٹہاب زون میں اج کئی لوگ Exotic سبزیاں اگا رہے ہیں جہاں سے ان کی آمدنی میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کسانوں سے اپیل کی کہ وہ سیب اور دیگر فصلوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سبزیاں اگائے تاکہ ان کی آمدنی دوگنی ہو۔ Farmers Cultivated Exotic Vegetables In Pulwama

یہ بھی پڑھیں : پلوامہ کے ٹہاب علاقے میں Mission Exotic کا افتتاح

Last Updated : Nov 26, 2022, 2:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.