جنوبی ضلع پلوامہ میں کسان باغات میں میوہ کے نئےدرخت لگانے میں مصروف ہیں۔ وہیں، میوہ درختوں کی منڈیوں میں گاہکوں کا کافی رش دیکھا گیا۔
اگر دیکھا جائے ضلع پلوامہ میں لگ بھگ 70 فیصد کسان اپنے کھیتوں میں مختلف اقسام کے میوہ جات پورے لگاتے ہیں اور ابھی تک ضلع میں تقریبا 60 فیصد زمین مختلف میوہ اگانے کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔
ان میووں کے پودوں میں سب سے زیادہ سیب کے پودے لگائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے آئے روز ہزاروں کی تعداد میں لوگ ان پودوں کو بازار سے خرید رہے ہیں۔
محکمہ باغبانی کے ضلع افسر مہیش شرما کا کہنا ہے کہ کسانوں کو چاہیے کہ وہ محمکہ باغیانی کی کسی تسلیم شدہ نرسری سے ہی پودے خریدیں۔
محکمہ کے پاس تقریبا تین سو تسلیم شدہ نرسریاں ہیں۔ وہیں، ان نرسریوں میں پودوں کی باقاعدگی سے جانچ ہوتی ہے۔