ETV Bharat / state

ترال میں پنچایتی ممبران کے لیے الوداعیہ کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 10, 2024, 2:22 PM IST

Farewell for panchayat members ترال میں پنچایتی ممبران کے لیے الوداعیہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس الوداعیہ تقریب کی صدارت بی ڈی او ترال ڈاکٹر محمد اشرف نے کی۔

Farewell organized for panchayat members in Tral
Farewell organized for panchayat members in Tral

ترال میں پنچایتی ممبران کے لیے الوداعیہ کا اہتمام

ترال، پلوامہ: ترال کے بلاک ڈیولپمنٹ آفس میں آج سرپنچوں اور پنچوں کی مدت کے اختتام کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت بی ڈی او، ترال ڈاکٹر محمد اشرف نے کی۔ اس موقع پر علاقہ ترال کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سرپنچوں اور پنچوں نے شرکت کی، جس دوران بہترین خدمات انجام دینے پر ان کی عزت افزائی کی گئی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بی ڈی او ترال نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ سرپنچوں اور پنچوں نے محنت اور ایمانداری کے ساتھ اپنے اپنے علاقوں میں ترقیاتی کاموں کو یقینی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ہمیشہ ان کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھے گا، تاکہ وہ زمینی سطح پر محکمہ کے برانڈ ایمبیسیڈرز کے طور پر کام کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

ترال میں یوم جمہوریہ تقریب کے حوالہ سے میٹنگ کا اہتمام

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوے بی ڈی او ترال نے بتایا کہ ترال علاقے کی جملہ ترقی میں پنچایتی ممبران کا رول قابل سراہنا ہے اور ان کی کوششوں سے ہی زمینی سطح پر نمایاں تبدیلی نظر آ رہی ہے۔ واضح رہے کہ ترال میں یوم جمہوریہ کی تقاریب کے لیے پرامن انعقاد کے لیے پیر کو ترال میں ضلع پلوامہ کے ٹاؤن ہال، ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت اے ڈی سی ترال ساجد یحییٰ نقاش نے کی۔ اے ڈی سی ترال نے جاریہ 2024 سال یوم جمہوریہ کے سلسلہ میں اِنتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سب ضلع سطح کے افسران اور سکیورٹی ایجنسیز کے نمائندوں کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ کے دوران جانکاری دی گئی کہ مرکزی تقریب پولیس لائنز میں منعقد ہوگی جب کہ اِسی طرح کی دیگر تقریبات تمام تحصیل صدر مقامات میں بھی منعقد کی جائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.