جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ٹھیکیداروں کا انتظامیہ پر یہ الزام ہے کہ انہیں دریاؤں میں ریت اور بجری نکالنے کا کام نہیں دیا جا رہا ہے۔
تحصیل ترال کے مہشور نالہ نارستان میں ریت اور بجری نکالنے کا ٹھیکہ غیر ریاستی فرم کو دینے پر ترال میں عوامی حلقوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے 'اس سے آری پل کے مقام پر ٹراوٹ مچھلیوں کے فارم کو زبردست نقصان پہنچ سکتا ہے، ادھر یہ بات بھی سامنے آگئ ہے کہ فشریز محکمے کو بھی اس حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے اور اب محکمہ اس ٹینڈرنگ کو روکنے کے لیے قانونی راستے تلاش کر رہا ہے'۔
اطلاعات کے مطابق لاک ڈاون کے درمیان اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ جنوبی کشمیر میں فشنگ کے لیے معروف نالہ نارستان میں مائیننگ کا ٹھیکہ غیر ریاستی فرم کو فراہم کرنے کا ارڈر یو ٹی انتظامیہ کی طرف سے باضابطہ اجرا ہوا ہے۔
تاہم اس ارڈر کو اجرا کرنے سے قبل محکمہ فشریز کی گزارشات کو بھی خاطر میں نہیں لایا گیا ہے کیونکہ مائیننگ کے اس کاروبار سے وقتی طور حکومتِ وقت کو پیسے مل سکتے ہیں لیکن ٹراوٹ مچھلیوں کے لیے بنائے گئے سپاٹ اور ان پر خرچ کی گئی رقومات کو نہ جانے انتظامیہ کیوں برباد کرنا چاہتی ہے۔
وہیں مقامی لوگوں کا کہنا ہے 'اس نالے کو اگر ٹھیکہ پر ہی دینا تھا تو مقامی ٹھیکیداروں کو کیوں نظر انداز کیا گیا'۔
لوگوں کا کہنا ہے 'اس نالے پر ترال کی عوام کا پہلا حق ہے جبکہ لوگوں کے یہ خدشات بھی ہیں کہ اس سے ان کو اپنے نالے کا میٹریل مہنگے داموں ملے گا'۔
ایک اور مقامی بزرگ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا 'غیر ریاستی فرم نے کام شروع کر دیا ہے اور اب نالے کے متصل رہائش پزیر آبادی کے مکانات اور آراضی کے نالے میں دھسنے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں'۔
ادھر ماہرین کے مطابق اس اہم نالے کی مائیننگ سے مچھلیوں کی پیدوار نیست و نابود ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ٹرک نالہ سندھ میں جا گری، ڈرائیور زخمی
اس بارے میں جب چیف فشریز آفیسر پلوامہ محمد صدیق سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا 'ہم نے پہلے ہی انتظامیہ کو اس بارے میں تحریری طور آگاہ کیا ہے لیکن اب تک ہماری گذارشات کو خاطر میں نہیں لایا گیا ہے، جس پر ہمیں افسوس ہے'۔
انھوں نے مزید بتایا 'مائیننگ سے اس نالے پر فشریز صنعت کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچ سکتا ہے'۔