ETV Bharat / state

میری تحریر کردہ کتاب کامیاب بزنس کی کُنجی ثابت ہو سکتی ہے: تجمل اسلام سلرو

تجمل اسلام سلرو ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ قصبہ سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ سرینگر میں مقیم ہیں۔انہوں نے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز ڈگری کی ہے۔کئی برس تک کئی نجی یونٹوں میں نوکری کرکے تجربہ حاصل کرنے کے بعد انہوں نے لاسی پورہ پلوامہ میں اپنا یونٹ قائم کیا ہے۔

exclusive-interview-of-author-and-entrepreneur-tajamul-islam-salroo
تجمل اسلام سلرو
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 4, 2024, 6:30 PM IST

Updated : Jan 4, 2024, 8:50 PM IST

میری تحریر کردہ کتاب کامیاب بزنس کی کُنجی ثابت ہو سکتی ہے: تجمل اسلام سلرو

پلوامہ:دنیا میں کچھ انسان ایسے بھی ہیں، جو نہ صرف خود بلکہ دوسروں کے لئے بھی فکر مند رہتے ہیں، ایسی مثبت سوچ رکھنے والے لوگ مختلف طور طریقوں سے دوسروں کی مدد کیلئے آگے رہتے ہیں۔تجمل الاسلام سلرو کو بھی ایسے ہی لوگوں میں شمار کیا جا سکتا ہے، جنہوں نے اپنی کتاب کے ذریعہ پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کو ترغیب دینے کی کوشش کی ہے۔

دراصل تجمل اسلام سلرو ایک کامیاب کاروباری ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ وہ ایک قلمکار بھی ہیں۔انہوں نے "ہینڈ بُک آف انٹر پرانرشپ" کے عنوان سے ایک کتاب لکھی ہے ،جس میں انہوں نے اپنے تجربات کو قلمبند کرکے بزنس کرنے کے طور طریقے اُس کے اصول و ضوابط تحریر کئے ہیں۔ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران تجمل اسلام نے کہا کہ کتاب میں ایسے مواد کو تحریر کیا گیا گیا ہے ،جس سے پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کو کاروبار میں آنے کے لئے راہ ہموار ہو سکتی ہے۔ کتاب کو غور سے پڑھنے اور سمجھنے والے افراد اس مفید مواد سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں،اور وہ ایک کامیاب صنعتکار بن سکتے ہیں۔

تجمل اسلام جنوبی کشمیر کے پلوامہ لاسی پورہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں اپنی ایک فیکٹری چلا رہے ہیں۔انہوں نے سنہ 2013 میں اس کی شروعات کی تھی اور آج وہ ایک کامیاب سرمایہ کار ہیں جو نہ صرف خود بلکہ کئی لوگوں کو روزگار فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک کامیاب کاروباری بننے کے لئے منتخبہ کاروبار میں مہارت ہونے کی اشد ضرورت ہے،لیکن اکثر لوگ بلا تجربہ اور مہارت کے کاروبار شروع کرتے ہیں، جس میں ناکام ہونے کے زیادہ خدشات ہوتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ اکثر پڑھے لکھے بے روزگار نوجوان کاروبار کے تئیں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

آئی جی سی لاسی پورہ میں بجلی سمیت بنیادی ضروریات کا فقدان،صنعتی یونٹس متاثر

سلرو نے کہا کہ وہ بے روزگار نوجوانوں کو کاروبار کے تئیں راغب کرنے اور بزنس کے خواہاں افراد کو ذاتی طور اپنے تجربات کے ذریعہ مدد کرنا چاہتے تھے، جس کے بعد انہوں نے ایک کتاب میں اپنے تجربات کو قلمبند کرنے کی کوشش کی اور اس کتاب کو تحریر کرنے کے بعد تجمل اسلام سلرو کاروباری ہونے کے ساتھ ساتھ ایک قلمکار بھی بن گئے۔

تجمل اسلام سلرو ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ قصبہ سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ سرینگر میں مقیم ہیں۔انہوں نے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز ڈگری کی ہے۔کئی برس تک کئی نجی یونٹوں میں نوکری کرکے تجربہ حاصل کرنے کے بعد انہوں نے اپنا یونٹ قائم کیا۔

Last Updated : Jan 4, 2024, 8:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.