ایکزیکٹیو آفسر مونسپل کمیٹی پانپور , شکیل احمد نے کہا کہ 2014 کے تباہ کن سیلاب کے بعد یہ پارکیں تباہ ہو گٸ تھی اور اس کے بعد سے ان پارکوں کی صفائی ستھرائی کی گئی تھی تاہم تعمیر و ترقی کا کام ممکن نہیں ہو پایا تھا جس وجہ سے ان پارکوں کی رونق کھو گئی تھی لیکن کچھ روز قبل سے ہم نے پارکوں کو مزید خوبصورت بنانے کے غرض سے تعمیراتی کام شروع کیا ہے اور آج ان پارکوں پر ترقیاتی کام شدومد سے جاری ہے۔'
انہوں نے مزید کہا پارکوں پر صاف و صفائی کے علاوہ دیوار بندی اور خوبصورتی کو مزید فعال بنانے کے غرض سے تیزی سے کام جاری ہے اور آنے والے کچھ دنوں تک قصبہ پانپور کی تمام پارکوں کو قابل تفریح بنایا جائے گا۔
ایکزیکیٹیو آفسر نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ لوگ ان پارکوں کو صاف وشفاف رکھنے میں اپنا تعاون پیش کریں تاکہ ان پارکوں کو نقصان نہ پہنچے۔
انہوں نے کہا یہ 'پارکیں عوآم کی ہے اور ان پارکوں کی دیکھ ریکھ کرنا ہمارا فرض ہے۔اور یہ پارکیں ہماری ہی جاگیر ہے ان کی حفاظت کرنا ہمارا حق ہے۔