ETV Bharat / state

Enrolment Drive in Kakapora Pulwama کاکاپورہ، پلوامہ میں اینرولمنٹ ڈرائیو کا اہتمام

محکمہ تعلیم کی جانب سے نہامہ، کاکاپورہ کے کستوربا گاندھی بالیکا ودھیالیہ میں انرولمنٹ ڈرائیو کے تحت کمیونٹی موبلائزیشن پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ Kakapora Enrolment Drive

author img

By

Published : Dec 8, 2022, 4:05 PM IST

کاکاپورہ، پلوامہ میں اینرولمنٹ ڈرائیو کا اہتمام

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے نہامہ، کاکاپورہ علاقے میں محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولوں میں داخلہ کا فیصد بڑھانے کے لیے انرولمنٹ ڈرائیو شروع کی ہے۔ انرولمنٹ ڈرائیو کے دوران مقامی باشندوں سے اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کرانے کی اپیل کی جا رہی ہے تاکہ یہ بچے سرکار کی جانب سے دی جانے والے مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر چیزوں سے مستفید ہو سکیں۔ ساتھ ہی ہر ایک بچہ تعلیم کے نور سے بھی آراستہ ہو۔ Enrolment Drive in Pulwama

اس ضمن میں محکمہ تعلیم نے ضلع کے نہما کاکاپورہ علاقے کے کستوربا گاندھی بالیکا ودھیالیہ Kasturba Gandhi balika vidhyalaya اسکول میں بھی انرولمنٹ ڈرائیو کا انعقاد کیا تھا جس میں محکمہ تعلیم کے افسران کے علاوہ علاقے کی بزرگ شہریوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر بچیوں کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ ساتھ ہی، حاضرین کو، کہا گیا کہ ’’ایک خواتین کی تعلیم ایک خاندان کی تعلیم ہے جس کے لئے ہمیں اپنے بچوں کے ساتھ ساتھ بچیوں کو بھی تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔‘‘

اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے پروگرام کے دوران کہا گیا کہ ’’اس طرح کے اسکولوں کی بہت زیادہ ضرورت ہے تاکہ یہاں کی غریب بچیوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ رہنے کی سہولیات فراہم کی جاسکے تاکہ وہ تعلیم کے میدان میں آگے بڑسکیں۔‘‘ اس موقع پر بچیوں نے محکمہ تعلیم کے افسران کے سامنے کچھ مطالبات بھی پیش کیے جن کو محکمہ تعلیم کے افسران نے یقین دلایا کہ ان کی مانگوں کو پوری کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.