ETV Bharat / state

کشمیر: بی ایم او ترال کے خلاف تحقیقات کا حکم

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں اپنے پیشہ وارانہ فرائض سے غفلت برتنے کی پاداش میں بی ایم او ترال کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔

کشمیر: بی ایم او ترال کے خلاف انکوائری کا حکم

author img

By

Published : May 28, 2020, 8:17 PM IST

ضلع انتظامیہ پلوامہ نے بی ایم او ترال کو ڈیوٹی سے غفلت برتنے اور قرنطینہ مرکز سے ٹیسٹ رپورٹ آنے سے قبل ہی چھ افراد کو قرنطینہ مرکز سے ڈسچارج کرنے پر انکوائری کا حکم دیا ہے۔

نمائندے کے مطابق مذکورہ بی ایم او نے ’’تمام قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے چھ افراد کو ترال کے ایک قرنطینہ مرکز سے لازمی ٹیسٹ کی رپورٹ آنے سے قبل ہی چھٹی دی تھی۔‘‘

فارغ کیے جانے والے افراد کو بیرون وادی سے سیدھے ترال کے قرنطینہ مرکز میں لایا گیا تھا جن کے ٹیسٹ کل مثبت پائے گئے۔

جمعرات کو ضلع انتظامیہ پلوامہ نے معاملے کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے بی ایم او ترال کے خلاف انکوائری کا حکم دیا ہے اور اے ڈی سی ترال کی سربراہی میں ایک کمیٹی کو تین روز کے اندر رپورٹ داخل کرنے کو کہا گیا ہے کیونکہ ’’مذکورہ آفیسر کی غفلت سے درجنوں افراد کی زندگیاں داؤ پر لگ گئی ہیں۔‘‘

ادھر عوامی حلقوں نے ضلع انتظامیہ کی اس پہل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے تمام ملوث ملازمین کے خلاف کارروائی کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.