ETV Bharat / state

ترال: حضرت شیخ باقرؒ کے سالانہ عرس کا اختتام

author img

By

Published : Mar 22, 2021, 4:16 PM IST

ضلع پلوامہ کے صوفی گنڈ ترال میں جاری حضرت شیخ باقرؒ کے سالانہ عرس چھ دن بعد آج اختتام ہوگیا۔ عرس میں اس سال کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے اجتماعی طور پر خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

Urs concluded in sofigund Tral
ترال: حضرت شیخ باقرؒ کا سالانہ عرس اختتام

جموں و کشمیر، ضلع پلوامہ کے صوفی گنڈ ترال میں جاری بلند پایہ ولی کامل حضرت شیخ باقرؒ کا سالانہ عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس دوران ناسازگار موسم کے باوجود عقیدت مندوں نے بڑی تعداد میں درگاہ شریف پر حاضری دی اور دعائیں مانگی۔

درگاہ شریف میں گذشتہ روز شام کو روایتی زول کا بھی اہتمام کیا گیا، اس میں بھی عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور آج چھ دن بعد حضرت شیخ باقرؒ کا سالانہ عرس کا اختتام ہوگیا۔

درگاہ شریف کے منتظم عبدالمجید نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اس درگاہ پر دور دراز علاقوں سے عقیدت مند تشریف لاتے ہیں، ذکر و اذکار کی مجالس میں حصہ لیتے ہیں اور انفرادی طور پر بھی دعائیں و منتیں مانگتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ اس سال کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے اجتماعی طور پر خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

زراڈی ہارڈ کے علاقے سے آئے ایک عقیدت مند مختار احمد پوسوال نے بتایا کہ حضرت شیخ باقرؒ کی درگاہ کی زیارت اتنی زیادہ اہمیت کی حامل ہے کہ عقیدت مند بارش کے باوجود یہاں سالانہ عرس میں حاضری دیتے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے ٹرانسپورٹ کے معقول انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے عقیدت مندوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.