ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر کی ہدایات پر ڈاڈسرہ ترال میں انتظامیہ نے سرکاری کاہچرائی پر ناجائز قبضہ کو ہٹانے کے لیے ایک خصوصی مہم کا آغاز کیا ہے جس دوران بیس کنال سے زائد اراضی کو پہلے مرحلے میں حاصل کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حالیہ بیک ٹو ولیج تھری کے دوران ڈاڈسرہ میں ایک کھیل گاہ کی تعمیر اور چند سرکاری دفتروں کی تعمیر کے لیے کاہچرائی کو استعمال کرنے کا مطالبہ عوامی حلقوں نے زور شور سے کیا تھا۔
اس مانگ کو مد نظر رکھتے ہوئے آج انتظامیہ نے ڈاڈسرہ میں ایک مہم کا آغاز کیا، جس دوران تحصیلدار ترال سجاد احمد، بی ڈی او ڈاڈسرہ ثاقب مرتضیٰ اور محکمہ مال سمیت دیگر متعلقہ حکام موجود رہے۔ پہلے ہی دن کاہچرائی پر اگائے گغے سفیدے کے درختوں کو کاٹا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: موسم سرما کے دوران کورونا مثبت معاملات میں اضافے کا خدشہ
بی ڈی او ڈاڈسرہ ثاقب مرتضی نے بتایا کھیل گاہ اور دیگر دفاتر کو تعمیر کرنے کے لیے اس زمین کو استعمال کیا جائے گا تاکہ یہ زمین اسی گاؤں کے شھریوں کے لیے سود مند ثابت ہو۔