جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے رتنی پورہ علاقے میں ضلع انتظامیہ اور رضاکاروں نے مقامی نالے کے گرد نصب کیے گئے درجنوں درختوں کو کاٹ دیا۔ وہیں اس دوران عارضی طور کھڑے کیے گئے ڈھانچوں کو بھی منہدم کیا گیا۔
انتظامیہ کے افسران کے مطابق انہدامی کارروائی آئندہ دنوں بھی جاری رکھی جائے گی اور ناجائز طور قبضے میں لی گئی سرکاری اراضی کا بازیاب کیا جائے گا۔
مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ کی جانب سے کی گئی اس کارروائی کی سراہنا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کی کارروائیوں کو جاری رکھے جانے کی امید کا اظہار کیا۔