جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ کے کیون گاؤں میں آج صبح فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم ہوگیا اس دوران دو عسکریت پسند کے ہلاک ہوئے جبکہ ایک عام شہری زخمی ہوا۔
پہلے ہلاک ہونے والے عسکریت پسند کا تعلق لشکر طیبہ سے ہے جس کی شناخت افید فاروق لون کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے تصادم سے عسکریت پسندوں کی لاش برآمد کی گئیں ہیں، دوسرے ہلاک ہونے والے عسکریت پسند کا تعلق جیش محمد سے بتایا جارہا ہے۔
بتایاجاتا ہے کہ عسکریت پسندوں کی موجود ہونے کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد سی آر پی ایف، فوج اور جموں و کشمیر پولیس کی اسپیشل ٹیم ایس او جی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اونتی پورہ کے مضافاتی گاؤں کیون کو اپنے محاصرے میں لے لیا اور تلاشی کارروائی شروع کر دی۔
اس دوران عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی ، جس کے بعد تصادم شروع ہوگیا۔
تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہونے کی اطلاع ہے اور جائے تصادم سے بھاری تعداد میں اسلحہ وبارود برآمد کیا گیا ہے۔
فورسز کی جانب سے تلاشی کاروائی جاری ہے۔