ETV Bharat / state

اونتی پورہ میں تصادم، ایک فوجی جوان اور ایک پولیس اہلکار ہلاک - awantipora

جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ کے کھریو علاقہ میں منگل کی صبح ہونے والے ایک تصادم میں دو عسکریت پسندوں، ایک فوجی جوان اور ایک پولیس اہلکار کے ہلاک ہونے کی خبر ہے تاہم ابھی تک عسکریت پسندوں کی لاشیں نہیں ملی ہیں۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Jan 21, 2020, 12:35 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 8:39 PM IST

سرکاری ذرائع نے مسلح تصادم کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اونتی پورہ کے کھریو میں عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر فوج، جموں وکشمیر پولیس اور سی آر پی ایف نے مذکورہ علاقہ کو منگل کو علی الصبح محاصرے میں لے لیا۔

انہوں نے کہا کہ تلاشی آپریشن کے دوران علاقہ میں موجود عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ میں دو عسکریت پسند ہلاک کیے گئے۔ تصادم میں ایک فوجی جوان اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

ہلاک شدہ پولیس اہلکار کی شناخت راجوری سے تعلق رکھنے والے شہباز احمد کے طور پر ہوئی ہے۔

تصادم میں ایک اور پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کی خبر ہے جنہیں فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز جنوبی ضلع شوپیاں کے وچی علاقہ میں ہوئے تصادم میں حزب المجاہدین سے وابستہ تین عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 17, 2020, 8:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.