ETV Bharat / state

سامبورہ تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک - سامبورہ پامپور تصادم

ذرائع کے مطابق پولیس، راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہے اور داخلی و خارجی راستے بند کر دیے گئے ہیں۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Sep 27, 2020, 4:54 PM IST

Updated : Sep 27, 2020, 10:23 PM IST

جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے پانپور علاقہ میں عسکریت پسندوں اور سیکیورتی فورسز کے درمیان ہوئے تصادم میں دو نامعلوم عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

سامبورہ تصادم میں عسکریت پسند ہلاک

اطلاعات کے مطابق پانپور کے علاقے سامبورہ میں سیکیورٹی فورسز کو عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ تلاشی کاروائی کے دوران عسکریت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا۔ جس دوران دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق پولیس، راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہے اور داخلی و خارجی راستے بند کر دئے گئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اندھیرے کی وجہ سے علاقہ میں روشنی کے آلات کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطاق جوں ہی علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا وہاں ایک مکان میں چُھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فرار ہونے کی کوشش میں فوج پارٹی پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی فوج کی اضافی ٹیم علاقے کی جانب روانہ کی گئی جنہوں نے پورے علاقے کو سیل کرکے عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا۔

Last Updated : Sep 27, 2020, 10:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.