ETV Bharat / state

Huffaz e Quran Felicitated : ترال میں گیارہ حفّاظِ قرآن کی دستار بندی - ترال حفاظ قرآن دستاربندی

سب ضلع ترال کے ایک معروف دینی ادارے جامعہ اسلامیہ دارالارقم کے سالانہ جلسہ پر وادی کے جید علماء کرام نے خطاب کیا اور ادارہ میں حفظِ قرآن مکمل کرنے والے گیارہ حفّاظ کی دستاربندی بھی کی گئی۔

ترال میں گیارہ حفاظ قرآن کی دستار بندی
ترال میں گیارہ حفاظ قرآن کی دستار بندی
author img

By

Published : Mar 13, 2023, 12:25 PM IST

ترال میں گیارہ حفاظ قرآن کی دستار بندی

پلوامہ (جموں و کشمیر) : علاقہ ترال کے معروف دینی ادارے جامعہ اسلامیہ دارالارقم ، ہردومیر، کا سالانہ جلسہ اتوار کو منعقد ہوا جس میں وادی بھر کے جید علماء کرام نے بصیرت افروز بیانات کیے، جبکہ علاقہ ترال اور مضافات سے آنے والے سینکڑوں لوگوں نے سالانہ جلسہ میں شرکت کی۔ اس جلسہ میں مدرسہ میں پورا قرآن پاک حفظ کرنے والے گیارہ حفاظ کرام کی دستار بندی بھی کی گئی، حفاظ کرام کو انعام و اکرام سے نوازا گیا۔ جلسے میں حاضر ہونے والے لوگوں کے لیے ظہرانہ کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔

اپنے بيانات میں علماء کرام نے سامعین پر زور دیا کہ وہ ’’اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا رہیں، کیونکہ اسلام ہی عالمی امن اور سلامتی کا ضامن ہے۔‘‘ علمائے کرام پر مغز خطاب کے دوران وادی کشمیر میں بڑھتے ہوئے جرائم پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں سماج کے ہر فرد پر زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی صحیح تربیت کے لیے کام کریں اور دنیا کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کا بھی بندو بست کریں۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے دارالعلوم دار ارقم کے مہتمم مفتی فاروق احمد ترالی نے بتایا کہ سالانہ جلسہ میں گیارہ حفاظ کرام کی دستاربندی کی گئی جو کہ ادارہ ھذا کی طرف سے امت مسلمہ کے لیے ایک اور تحفہ ہے، اور یہ پوری امت کے لیے ایک اچھی خبر بھی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جلسے میں علمائے کرام نے اس بات کو عوام کے سامنے رکھا کہ کس طرح وہ ایک صحت مند معاشرے کی تعمیر نو میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ مفتی فاروق نے دعویٰ کیا کہ جن حفاظ کی دستاربندی کی گئی ان میں سے چار حفاظ نے چار جید اساتذہ کی نگرانی میں پورا قرآن ایک ہی دن میں سنایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.